ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف آج ننکانہ صاحب میں جلسہ کریں گے

Nawaz Sharif Nankana Sahab, NA 112, Shizra Mansab Ali, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف  آج ننکانہ صاحب ہاکی سٹیڈیم میں مسلم لیگ نون کے جلسہ سے خطاب کریں گے۔   

مسلم لیگ نون کی ننکانہ صاحب میں حلقہ این اے 112 سے امیدوار شذرہ منصب علی نے مسلم لیگ نون کے حامیوں اور ننکانہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج نواز شریف کے تاریخی جلسہ میں شریک ہونے کے لئے ہاکی سٹیڈیم  پہنچیں۔

مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف بھی ننکانہ صاحب میں جلسہ سے خطاب کریں گی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ننکانہ ہاکی سٹیڈیم میں نواز شریف پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے ایجنڈے پر بات کریں گے۔

 ننکانہ میں نواز شریف کے جلسہ کی تیاریاں

ننکانہ میں مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے جلسہ کے لئے ہاکی سٹیڈیم میں بڑا سٹیج تیار کیا جا رہا ہے اور سٹیڈیم کے ساتھ پورے شہر میں نواز شریف کے بڑے ہورڈنگ بورڈ اور استقبالی بینر اور پوسٹر لگا دیئے گئے ہیں۔ منگل کی شب ننکانہ میں نواز شریف کے جلسہ کی تیاری کے سلسلہ میں مسلم لیگ نون کے کارکنوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی اور  آتشبازی کی گئی۔

ڈاکٹر شذرہ منصب نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں  کہا کہ میاں محمد نواز شریف ننکانہ صاحب تشریف لا رہے ہیں۔ الحمدللہ رات کے اس پہر میں ننکانہ کے عوام نے سٹیڈیم بھر لیا ۔یہ ہوتی ہے اپنی قائد سے محبت کا اظہار ۔انشاءاللہ کل پورا ننکانہ میاں صاحب کو دیکھنے کے لیے اور سننے کے لیے سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔