دولہا نےہونے والی دلہن کو تھپڑ جڑ دیا،دلہن نے  انتقام کیسے لیا؟جانئے

Groom slapped bride
کیپشن: Bride and groom file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک  ) بھارت میں شادی کی تقریبات میں بعض اوقات بہت سے عجیب و غریب واقعات پیش آ تے رہتے ہیں،ایسا ہی واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شادی سے محض ایک روز قبل پیش آیا۔

 تفصیلات کے مطابق تامل ناڈو میں دولہا شادی سے ایک روز قبل کزن کے ساتھ رقص کرنے پر طیش  میں آ گیا اور  اپنی ہونے والی دلہن کو تھپڑ مار دیا۔ دلہا اور دلہن نے 20 جنوری کو شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن شادی سے ایک روز قبل یہ واقعہ پیش آ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی سے ایک روز قبل جوڑے کے اہلخانہ کی جانب سے رکھی  جانے والی ایک تقریب میں ہونے والے دلہا اور دلہن ایک ساتھ رقص کررہے تھے کہ اچانک سٹیج پر دلہن کا کزن نمودار ہوا اور  دولہا اور دلہن کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر ان کے ساتھ رقص میں شامل ہوگیا جس سے  دلہا آپے سے باہر ہو گیا او رمذکورہ شخص کے ساتھ دلہن کو بھی دھکا دیا، تاہم دلہن کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ دولہے نے دلہن کو تھپڑ بھی رسید کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کے والد نے دولہے کی جانب سے اپنی بیٹی کو تھپڑ مارنے اور انہیں اہلخانہ سمیت شادی ہال سے نکل جانے کا کہنے پر سخت برہم ہوئے جب کہ دلہن نے اپنی شادی منسوخ کردی اور اسی کزن سے شادی کے مقررہ دن بیاہ رچا لیا جس کی وجہ سے اس کی پہلی شادی منسوخ ہوئی۔