وزیراعظم عمران خان کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ مریم اورنگزیب

وزیراعظم عمران خان کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا، آپ کو گھر بھیجنے کے لیے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے،   ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی دھمکی کس کے لیے تھی؟ کیاریاست پاکستان کو دی ؟

پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ  ملک کے وزیراعظم پارلیمان کودھمکیاں دیتے ہیں کہ اپوزیشن میں آکر بھی نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان عوام پر رحم کریں اور اقتدار چھوڑدیں، وزیراعظم عمران خان ذہنی طور پر گھر جاچکے ہیں۔ سڑکوں پرجائیں گےتوعوام کا ہاتھ اورآپ کا گریبان ہوگا، آپ کو گھر بھیجنے کے لیے ہر عوامی اور سیاسی حربہ استعمال کریں گے، ہم آپ کی طرح ایمپائر کی انگلی کی دھمکی نہیں دیتے۔ وزیراعظم کے انتقام سےاپوزیشن گزرچکی ہے۔

عمران خان کہتے ہیں شہبازشریف کواپوزیشن لیڈر نہیں مجرم سمجھتا ہوں، ان کی دھمکیاں اگراپوزیشن کے لیے ہیں تو بےکار ہیں، انہوں نے کہا کہ رسی سےاترےتوکوئی آپ کا نام لینےوالان ہیں ہوگا، یہ مکافات عمل ہے،آپ بچ نہیں سکتے۔  ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اقتدارکےخوف میں مبتلا ہیں، انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ وہ نا اہل ہیں، کہتےہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتا ہوں، وزیراعظم جب بھی بولتےہیں لوگوں پرتہمت لگاتےہیں، عمران خان نے عوام کوروٹی، چینی، دوائی لینے کےقابل نہیں چھوڑا۔