عابد چوہدری: پہلے مرحلے میں لاہور پولیس میں بھرتی ہونے والے کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کی فہرست جاری کر دی گئی۔
لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل اور ٹریفک اسسٹنٹ کے لئے پچاس ہزار سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔ پولیس حکام کے مطابق اوپن میرٹ پر 2 ہزار 385 کانسٹیبل، خواتین کوٹہ میں 280 خواتین جبکہ اقلیتی 30 امیدوار پاس ہوئے۔ ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتی میں 190اوپن میرٹ، 10 خواتین کوٹہ اور 10 اقلیتی امیدوار بھرتی ہوئے۔
بھرتی ہونے والے امیدواروں کو 27 جنوری کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ طلب کیا گیا ہے، جہاں امیدواروں سے کریکٹر سرٹیفکیٹ لئے جائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق دوسرے مرحلے کے لئے بھرتی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں بھرتی کے لئے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے۔