غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں رہائشیوں کیلئے خطرہ بننے لگیں

غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں رہائشیوں کیلئے خطرہ بننے لگیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: سمن آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ہونیوالی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں رہائشیوں کیلئے خطرے کی باعث بننے لگیں، انتظامیہ نے کارروائی کی بجائے خاموشی اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شہرمیں جگہ جگہ بننے والی غیر قانونی پٹرول ایجنسیاں شہریوں  کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہیں، سمن آباد کے علاقے پیرغازی روڈ اور شمع روڈ پر غیر قانونی ایجنسیوں کی بھرمار ہے، جبکہ سمن آبادزون دفتر کے سامنے بھی غیرقانونی پٹرول ایجنسی قائم کی گئی ہے، تاہم متعلقہ انتظامیہ خاموش ہے۔

 ضلعی انتظامیہ نے دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی، شہریوں کے مطابق دکانوں میں قائم ہونیوالے پٹرول پمپس نقصان دہ ہوسکتے ہیں، متعلقہ انتظامیہ کو کارروائی کرنے کی ضرورت ہے، شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آگ لگنے کی صورت میں پورا علاقہ متاثر ہو سکتا ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer