لاہورپولیس کے ڈیلی فکسڈ الاونس جاری نہ ہو سکے

لاہورپولیس کے ڈیلی فکسڈ الاونس جاری نہ ہو سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: محکمہ خزانہ نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیطرف سےمنظور کردہ لاہورپولیس کے ڈیلی فکسڈ الاونس کی مد میں فنڈز جاری نہ کیے، لاہور پولیس کو ڈیلی فکسڈ الاونس میں اضافےکا 20 فیصد گزشتہ ماہ دسمبرمیں ملنا تھا۔

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پنجاب پولیس کا ڈیلی فکسڈ الاونس 100 فیصد بڑھا کر88 سوکردیا تھا، جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن سابق آئی جی عارف نواز کےدور میں ہوا، ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب پولیس کو اضافی الاونس کا 80 فیصد ملنا شروع ہوگیا تھا۔

تاہم باقی 20 فیصد گزشتہ ماہ دسمبرمیں ملنا تھا جو تاحال نہیں مل سکا، ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ کیطرف سے20 فیصد ڈیلی فکسڈ الاونس کےفنڈز جاری نہیں کیےجا رہے۔

جس سے ملازمین میں بھی اضطراب پایا جارہا ہے، انکا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب باقی 20 فیصد ڈیلی فکس الاونس فوری دیں۔

Shazia Bashir

Content Writer