لاہوریوں کیلئے برُی خبر، میٹروبس سروس بند کردی گئی

لاہوریوں کیلئے برُی خبر، میٹروبس سروس بند کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاک بنگلہ دیش ٹی 20 میچز  کی سکیورٹی کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر بند کردیا گیا۔

ذرائع  کے مطابق  پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے میچ کے باعث میٹرو بس سروس کو مکمل طور پر  بند کردیا گیا، تمام میٹروبسوں کو ڈپو واپس بلانے کےاحکامات جاری کردیئے گئے، آن ٹریک بسیں ایک گھنٹے کا چکر مکمل کر کے واپس ڈپوپارک کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  آج  قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer