ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ، سکاٹش سکالر شپس کی تقریب اور کنسرٹ کا اہتمام

پنجاب یونیورسٹی ، سکاٹش سکالر شپس کی تقریب اور کنسرٹ کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو ) پاکستان سکاٹش سکالر شپس سکیم فار ویمن کے تحت پنجاب یونیورسٹی کی طالبات میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب، سکالر شپ کی خوشی میں برٹش کونسل کی جانب سے میوزک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق سکاٹش سکالر شپ میں 5 ہزار طالبات نے درخواستیں جمع کرائیں جبکہ 190 طالبات کو میرٹ پر سکالر شپس دی گئیں۔ اولڈ کیمپس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں برطانوی ادارے ڈیفیڈ سے میک ملن، ماریہ رحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ سکاٹش سکالر شپ سکیم میں بی ایس آنرز، ایم ایس اور پی ایچ ڈی طالبات کو وظائف دیے گئے ہیں۔ 
اس موقع پر ماریہ رحمان نے طالبات سے خطاب میں کہا کہ 2013ء سے یہ سکالر شپس دی جارہی ہیں جس کا مقصد خواتین کو ایمپاور کرنا ہے۔ سکالر شپ جیتنے والی طالبات کہتی ہیں کہ سخت مقابلے کے بعد سکالر شپ ملا ہے۔

سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب میں برٹش کونسل کی جانب سے موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا اور برطانوی بینڈ نے طلباء کو خوب محظوظ کیا۔  برٹش کونسل کی جانب سے تقریب میں منعقد ہونے والی موسیقی کے سرور میں ڈیفیڈ کے نمائندے میک ملن نے طلباء کے ساتھ مل کر بھنگڑا ڈالا ۔