ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی)پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک اورقدم، ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان کنفرم ہو گیا۔

ویسٹ انڈیزکرکٹ بورڈ نے تین ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز کیلئے اپنی ویمن ٹیم کو پاکستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا، ویسٹ انڈز کرکٹ بورڈ نے پی سی بی حکام کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے ۔ جس کے بعد ویسٹ انڈیزاورپاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان سیریز کے شیڈول کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا۔ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 26جنوری کو دبئی پہنچے گی، جہاں سے مہمان ٹیم 30جنوری کو کراچی آئے گی۔

دونوں ٹیمو ں کے درمیان 31 جنوری ، یکم اور 3فروری کو ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کیلئے سات ،نو اور 11فروری کو دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔