ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔

سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے بڑی خوشخبری۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے خوشخبری، گورنر ہاؤس اب روزانہ کھلے گا۔

سٹی 42 کے مطابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے پنجاب گورنر ہاؤس کوعوام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، گورنر ہاؤس  کی سکیورٹی  کو   مزید بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کو  اپ گریڈ کیا جائے گا اور عوام کی سہولت کیلئے کینٹینز  بھی  بنائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس کی عمارت کے فرنٹ لان، جھیل، بارہ دری، ٹینس کورٹ، پہاڑی، منی چڑیا گھر اور باغات کوعوام کیلئے کھولا جائے گا۔جس کی تزئین وآرائش پر آنیوالے اخراجات گورنر ہاؤس برداشت کرے گا۔

واضح رہے کہ پہلے گورنر ہاؤس کو شہریوں کیلئے صرف اتوار کے روز کھولا جاتا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer