سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کون کریگا؟ وزیر قانون نے بتادیا

 سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کون کریگا؟ وزیر قانون نے بتادیا
کیپشن: City42 - Law Minister Punjab, Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال پرارکان اسمبلی کو ان کیمرہ بریفنگ آج دی جائے گی تاہم جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو سانحہ ساہیوال پران کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ بریفنگ دیں گے۔ سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانا ہے یا نہیں فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ میڈیا کواراکین اسمبلی سے پہلے بریفنگ دینے کے حوالے سے سپیکر اسمبلی کو آگاہ کردیا گیا تھا۔سابق وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں عثمان بزدار کی حاضری پنجاب اسمبلی میں زیادہ رہتی ہے۔

یاد رہے کہ19 جنوری کو ساہیوال میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے دہشتگردوں کے شبہ میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا، عوامی ردعمل آنے پر حکومت نے فوری طور پر جے آئی ٹی بنا دی جو واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جبکہ قاتل اہلکار پولیس کی حراست میں ہیں۔
 

Sughra Afzal

Content Writer