پنجاب میں نمبرداری اور چوکیداری کا نظام دوبارہ سے بحال ہونے کو تیار

پنجاب میں نمبرداری اور چوکیداری کا نظام دوبارہ سے بحال ہونے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 آصف جعفری: لاہور سمیت پنجاب کی دیگر اضلاع میں نمبر داری اور چوکیداری نظام کو بحال کرنے کا فیصلہ، بورڈ آف ریونیونےاسٹنٹ کمشنر کو متعلقہ تحصیلوں میں کوائف اور نشتوں کی تفصیلات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کی دیگر اضلاع میں نمبر داری اور چوکیداری نظام کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سینیر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل ایکنومک ریفارمز کی تحت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔ جس میں نمبرداری اور چوکیدار نظام کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

 اس کمیٹی میں ضلع کے اندر نمبر داروں اور چوکیداروں کی نشتوں اور ان کی تعداد اور ان کو دی گئی زمینوں کی تفصیلات مہیا کی جائیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور نے تمام اسٹنٹ کمشنر کو اپنی تحصیل کی موضع جات میں نمبرداروں کی تعداد ،خالی نشستوں اور چوکیداروں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ جس میں عارضی طور پر بنائے گئے نمبر دار بھی شامل ہیں۔

نمبر دار کا کام پرانے نظام میں زمین کے معملات کا جائزہ لینااور زمین کی خریدو فروخت میں گواہ کی حثیت سے شامل ہونا ہے۔ اسی طرح چوکیدار کی ذمہ داریاں بھی متعین ہوتی ہے۔ لاہور میں اب زرعی زمین ختم ہوتی جارہی ہے اور گاؤں وغیرہ اب ہاوسنگ سوسائٹیز میں تبدیل ہورہے ہیں۔ یہاں پر نمبرداری نظام کو کس طرح چلایا جائے گا اس میں ابھی کام ہونا باقی ہے اور نئے اصلاحات کے تحت نمبرداروں کو مزید کیا ذمہ داری دی جائیں گی ان سب پر کام کیا جارہا ہے۔