سٹی 42: سندھ کابینہ نے فائر فائٹنگ کے لیئے ڈرون خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
سندھ کابینہ نے صوبے فائر فائٹنگ اور ایمرجنسی نظام کو جدید بنانے کی منظوری دیدی ۔عوامی الرٹ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔
منصوبے کے لیئے 33.7 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دیدی ۔فائر فائٹنگ کے لیئے خصوصی آلات اور گاڑیاں خرید کرنے کی منظوری دی گئی ۔ سندھ کابینہ نے چینی قونصل خانے سے رابطے کی بھی منظوری دیدی
100 فائر ٹینڈر 35 واٹر باوزرز ، 50 اسنارکل اور آل ٹرین فائر وہیکل خریدی جائیں گی۔ 8 فائر فائٹنگ ڈرونز 12 ملٹی پرپز ڈرون بھی خریدے جائیں گے ۔منصوبے پر تین سال کے دوران 32.7 ارب روپے خرچ ہوں گے۔
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر داخلہ ضیاء الحسن پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ۔