ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ؛ تاریخ سامنے آگئی

 علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات ؛ تاریخ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کا آغاز 2 مارچ سے ہوگا۔

میٹرک، ایف اے، بی اے اور بی ایس سمیت تمام پروگرامز کے امتحانات یکساں شروع ہوں گے۔عیدالفطر کی مناسبت سے امتحانات میں 18 سے 25 مارچ تک تعطیلات ہوں گی۔

عید کی چھٹیوں کے بعد پیپر جمعرات 26 مارچ کو ہو گا۔یونیورسٹی نے ڈیٹ شیٹ ویب سائٹ اور رول نمبر سلپس طلبہ کے پورٹل پر اپ لوڈ کر دیں۔

امتحانی مراکز میں داخلے کے لیے رول نمبر سلپ اور شناختی کارڈ کی موجودگی لازمی قرار دیا گیا ۔ اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں کے امتحانات کا سلسلہ 13 مئی تک جاری رہے گا۔