ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنیوالے 18 منچلے گرفتار

لاہور : موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنیوالے 18 منچلے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : لاہور کے علاقے اچھرہ میں موٹر سائیکلوں پر جان لیوا کرتب کرنے والے 18 منچلے گرفتار کرلیے گئے ۔ 

اچھرہ پولیس نے دوران پٹرولنگ مختلف شاہراہوں سے ون ویلرز کو گرفتار کیا۔ اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز نے ون ویلرز کے حوالے سے نوٹس لیا تھا۔ 

ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ ملزمان صبح سویرے اور رات کو مین شاہراہوں پر ہلڑبازی، ون ویلنگ کرتے تھے، فوٹیج میں ملزمان کو جان لیوا کرتب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج، انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شہربانو نقوی کا کہنا ہے کہ اپنی اور دوسروں کی جان کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔