ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی کشتی حادثہ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملز م کی ضمانت خارج

اٹلی کشتی حادثہ ، انسانی سمگلنگ میں ملوث ملز م کی ضمانت خارج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اٹلی کشتی حادثہ میں 40 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ ، ہائیکورٹ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم یاسر محمودکی ضمانت خارج کر دی۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم یاسر محمود کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت مدعی مقدمہ کی جانب سے ملک سہیل خالد اور چو دھری عمران نصیر سندھو ایڈووکیٹس پیش ہوئے ۔ ملزم کی جانب سے وکیل صفائی نے دلائل دئیے۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم 15 ماہ سے جیل میں ہے، مقدمہ 2024 میں درج ہوا مگر ابھی تک چالان عدالت میں جمع نہیں کروایا گیا، ضمانت پر رہا کیا جائے۔دوسری جانب مدعی مقدمہ کے وکلاء نے درخواست ضمانت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم انسانی سمگلنگ کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے۔

کئی افراد سے بھاری رقوم وصول کرکے انہیں جہاز کے ذریعے اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دیا ۔مگر کشتی کے ذریعے خطرناک سفر پر روانہ کیا۔ ایف آئی اے کی تفتیش میں ملزم قصوروار پایا گیا،ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔عدالت نے ملزم یاسر محمود کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔ اور قرار دیا کہ بادی النظر میں ملزم کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات موجود ہیں، ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا ۔

Ansa Awais

Content Writer