ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علیمہ کے 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدم حاضری پر عدالت سخت برہم

علیمہ کے 15ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدم حاضری پر عدالت سخت برہم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے 15 ویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر سخت برہمی و ناراضی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علیمہ خان کو کل بدھ 25 فروری گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

علیمہ خان کے دونوں گارنٹرز کے بھی 5 ویں بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

علیمہ خان کے خلاف مقدمے کی سماعت کل بدھ 25 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer