ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مسافروں کو لے جانیوالے بھارتی طیارے کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ  

 مسافروں کو لے جانیوالے بھارتی طیارے کا انجن فیل، ہنگامی لینڈنگ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی ایئرلائن سپائس جیٹ کی دہلی سے لیہ جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث واپس دہلی لوٹنا پڑا، طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے،خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایئرلائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ پرواز نمبر SG121 کے تحت صبح 6 بج کر 8 منٹ پر دہلی سے لیہ کے لیے روانہ ہوا تھا،ٹیک آف کے بعد انجن میں خرابی کی اطلاع ملی، جس کے باعث طیارے نے احتیاطی تدابیر کے تحت واپس دہلی آنے کا فیصلہ کیا, طیارہ صبح 6 بج کر 49 منٹ پر بحفاظت دہلی ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔

 اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ہنگامی لینڈنگ کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے تھے،رن وے اور فائر بریگیڈ سمیت ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رکھا گیا, طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو معمول کے مطابق اتار لیا گیا۔

اسپائس جیٹ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ 24 فروری کو دہلی سے لیہ جانے والی پرواز کو تکنیکی مسئلے کا سامنا ہوا، جس کے بعد طیارہ احتیاطاً دہلی واپس لایا گیا۔

 ترجمان کے مطابق طیارہ محفوظ طریقے سے دہلی میں لینڈ کر گیا اور تمام مسافروں کو باحفاظت اتار لیا گیا، کاک پٹ میں آگ سے متعلق کوئی وارننگ موصول نہیں ہوئی۔ 

 واقعے کے بعد طیارے کا تفصیلی تکنیکی معائنہ کیا جا رہا ہے تاکہ خرابی کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے، مسافروں کو متبادل پرواز یا دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے۔