ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گندم کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، مریم نواز کا اہم اعلان

گندم کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری، مریم نواز کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں سے3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘پر جاری اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹریٹجک گندم ذخائرکےحوالے سے پنجاب پہلا صوبہ ہے، پنجاب نے پہلی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر مشتمل پالیسی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ پالیسی کےتحت کسانوں سے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ بتا کر خوشی ہو رہی ہے کہ الحمدُللّٰہ آج 35 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کمپنیوں نے اس میں پری کوالیفائی کیا ہے۔