ویب ڈیسک : پی ایس او اور آذربائیجان کی سب سے بڑی اسٹیٹ آئل کمپنی سوکار کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں۔
پی ایس او اور سوکار کے درمیان جی ٹو جی ایس پی اے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ہیں، جس کے تحت ملک میں تیل کی سپلائی ٹینکوں کے بجائے محفوظ پائپ لائن کے ذریعے ہوگی۔
پہلی بار طویل پائپ لائن غیرملکی سرمایہ کاری اور ملکی اشتراک سے بچھائی جارہی ہے، یہ تیل کی پائپ لائن کراچی سے ناردرن ایریاز تک بچھائی جائے گی، جوائنٹ ٹریڈٹ کمپنی منصوبے پر عمل درآمد کے یلے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرے گی۔