ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی

جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین عہدے سے مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کرنے والے جوڈیشل کمیشن کے ممبر اختر حسین اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ 

 ممبر جوڈیشل کمیشن اختر حسین نے اپنا استعفیٰ چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو ارسال کردیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل نے مجھے آئینِ پاکستان تحت تین مرتبہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا رکن نامزد کیا اور میں اپنی ذمہ داریاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق انجام دیتا رہا۔ انہوں نے لکھا کہ حالیہ عدالتی تقرریوں سے متعلق تنازعات کی بنا پر میں مزید کام جاری نہیں رکھ سکتا، لہٰذا میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں اور اپنے اس استعفیٰ کی نقل پاکستان بار کونسل کو ارسال کر رہا ہوں تاکہ آئین پاکستان 1973 کے تحت میری جگہ نیا نامزد رکن مقرر کیا جا سکے۔

دوسری جانب پاکستان بار کونسل نے نئے ممبر کے انتخاب کے لیے اجلاس 26فروری کو طلب کرلیا ، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن میں وکلا کی نمائندگی کے لیے ممبر کا انتخاب کیا جائے گا۔