کلیم اختر: ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کا ٹولنٹن مارکیٹ میں آپریشن، 3ہزار کلو بیمار مضر صحت مرغیاں تلف کردی گئیں۔
26سپلائرز،شاپس، 74ہزار کلو مرغیوں کی چیکنگ، سپلائر کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ تلف کردہ مرغیاں نزلہ، کم وزن اور مختلف امراض میں مبتلا پائی گئی۔
دکانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے، بیمار مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ کی مختلف دکانوں پر سپلائی کی جانی تھی۔
ویٹرنری سپیشلسٹ نے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا،بیمار مرغیوں کا گوشت تیار کرنا سنگین جرم ہے،صحت دشمن عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ،بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App