ملک اشرف: پنجاب حکومت کی لاء ٹیم سے بڑی غلطی نے نئی امید پیدا کردی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شازین اور بلیغ الزمان نے ہائیکورٹ میں جواب جمع کرواتےبڑی غلطی کرلی۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی نظر بندی کے احکامات کالعدم ہونے کے امکانات روشن ہونے لگے، پی ٹی آئی کے وکیل نے پنجاب حکومت کی لاء ٹیم کی غلطی پکڑ لی، مضبوط جواب تیار کرلیا۔
وکیل درخواستگزارکا کہنا تھا کہ عدالت میں صرف ایڈووکیٹ جنرل پنجاب27اےکاجواب جمع کرواسکتاہے،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نےعدالت میں جمع کروایا۔
حکومتی جواب میں کہا گیا کہ درخواستگزارنےپٹیشن میں نظربندیوں کوکالعدم قراردینےکی استدعاہی نہیں کی۔
جسٹس محمد امجد رفیق نظر بندیوں کے خلاف کیس کی سماعت کریں گے، تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے زینب عمیر سمیت دیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئیں۔