ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھرمیں مزیدار چکن شوارما بنانے کا طریقہ

گھرمیں مزیدار چکن شوارما بنانے کا طریقہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بون لیس چکن کو سٹرپس میں کاٹ لیں پھر چکن سٹرپس میں ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی شامل کر کے ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر دیں۔

 ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر10 منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے،اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں،ساتھ ہی طہینہ سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں،طہینہ سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔