ملک اشرف:پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کا معاملہ، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائےممتازکا عبوری ضمانت کیلئےہائیکورٹ سےرجوع، عدالت نےاینٹی کرپشن سےیکم مارچ کوملزم کا ریکارڈطلب کرلیا۔
جسٹس سلطان محمودنےملزم رائےممتازاحمدکی عبوری درخواست ضمانت پرسماعت کی، ملزم رائےممتازاحمداپنےوکیل عامرسعید راں کےہمراہ پیش ہوا،پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبد الصمد پیش ہوئے۔
ایڈیشنل پراسیکیوٹرجنرل عبد الصمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے مقدمہ میں ملوث ہے،ملزم1سال اشتہاری رہااوراب ضمانت کیلئے ہائیکورٹ آگیا ،ملزم اس کمیٹی کاممبرتھاجس نےجعلی بھرتیاں کیں۔
سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت نےملزم کو اشتہاری قراردےچکی ہے،ملزم کےاشتہاری رہنےسےاینٹی کرپشن کورٹ میں اس کیس کی سماعت رکی ہوئی ہے۔
جسٹس سلطان محمود نےوکیل صفائی سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بتائیں کہ ملزم ایک سال اشتہاری کیوں رہا ؟ پہلےیہ بتائیں پھر اس کیس کو آگے دیکھیں گے۔
وکیل صفائی نے استدعا کی کہ طبیعت آج ناساز ہے، تیاری کا موقع دے دیں ، عدالت نےملزم کی درخواست ضمانت پرمزیدسماعت یکم مارچ تک ملتوی کردی۔