پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8: اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، لیگ کے 13ویں میچ میں  یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

واضح رہے کہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز اسکور کیے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر  اعظم خان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 97 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ میچ کی آخری گیند پر بولڈ ہو کر نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔ 

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شاداب خان کا کہنا تھا ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، فضل الحق فاروقی اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ابرار احمد کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے  12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

واضح رہے کہ یونائیٹڈ میں شاداب بطور کپتان ،  کولن منرو،  رحمان اللہ گرباز،  ریسو وین ڈر ڈسن،  اعظم خان وکٹ کیپر بلے باز،  آصف علی مڈل آرڈر ہارڈ ہٹر بلے باز ، آل راونڈر فہیم اشرف، مبشر  خان ، حسن علی ، فضل حق فاروقی،مسٹری سپنر ابرار احمد شامل ہیں ۔

دوسری جانب کوئٹہ ٹیم میں جیسن رائے ، ول سمتھ، مارٹن گپٹل ، سرفراز احمد، افتخار احمد ، اوڈن سمتھ، محمد حفظ ، محمد نواز ، ایمل خان ، نسیم شاہ  اور محمد حسنین شامل ہیں ۔

Bilal Arshad

Content Writer