پی ایس ایل 8: سٹیڈیم میں کچرا پھینکنے والوں کو کتنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا؟

پی ایس ایل 8: سٹیڈیم میں کچرا پھینکنے والوں کو کتنا جرمانہ ادا کرنا پڑے گا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن کے میچز لاہور میں دیکھنے والوں نے اگر اسٹیڈیم میں کچرا پھینکا تو انہیں جرمانہ دینا پڑے گا۔

سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) بابرصاحب دین کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے حوالے سے پلان تیار کیا گیا۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو زیرو ویسٹ زون ڈیکلیئر کردیا گیا ہے جس کے تحت اسٹیڈیم میں گندگی پھیلانے والے تماشائی کو 100 روپےجرمانہ ہوگا۔بابر صاحب دین نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کے 12 انکلوژرز کی صفائی کا کام آج مکمل کرلیاجائےگا، 125سے زائد ملازمین اسٹیڈیم کےاندر اور 70باہرتعینات ہیں۔

سی ای او کے مطابق تماشائیوں کی پارکنگ اور ملحقہ راستوں پر 110ورکرز تعینات ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ اتوار 26 فروری کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر