وزیر کھیل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

 وزیر کھیل کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر جنوب وسطی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں 12 افراد سوار تھے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور وزیر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔

علامی میڈیا کے مطابق وزیر کھیل حامد سجادی کا ہیلی کاپٹر جمعرات کو اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ صوبہ کرمان کے شہر بافت کے اسپورٹس کمپلیکس میں اترنے والا تھا۔رپورٹ کے مطابق وزیر کھیل کو سر میں چوٹیں آئی ہیں، انہیں برین بلیڈنگ بھی ہوئی ہے، حامد سجادی سمیت دیگر زخمیوں کو اسپتال پہنچادیا گیا۔میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں وزیر کھیل کے مشیر اسماعیل احمدی ہلاک ہوگئے۔ارنا نے کرمان کے گورنر محمد مہدی فداکار کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری میں یورپی یونین نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف تہران کے کریک ڈاؤن کے ردعمل میں وزیر کھیل حامد سجادی پر بھی پابندیاں عائد کی تھیں۔

ایران میں گزشتہ سال ستمبر میں ایرانی نژاد کرد خاتون مہسا امینی کی پولیس کے زیرحراست ہلاکت کے بعد شدید احتجاج ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے، یہ مظاہرے کئی ماہ تک جاری رہے۔