( محمد عمران فیاض)آج کل کے لوگ موبائلوں کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ جب موبائل کی ضرورت نہیں ہے تو بھی اس پر مصروف رہتے ہیں جو کبھی کبھار بہت خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے موبائل پر مصروف نوجوان کے ساتھ حادثہ پیش آ گیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان دکان کے تیسرے فلور کی چھت پر موبائل پر مصروف اپنی ہی مگن میں چلا جا رہا ہے ،اسی دوران سٹور میں ایک ورکر چھت پر موجود ہول کے ذریعے نچلے فلور پر سامان شفٹ کرنے رہا ہے ۔
موبائل پر مصروف نوجوان اتنا مگن ہے کہ اسے ہول نظر ہی نہیں آیا وہ دھڑام سے کھلے ہول کے ذریعے نچلے فلور پر جا گرا،خوش قسمتی سے وہاں کچھ گتے کے ڈبے وغیرہ موجود سے جن پر گرنے کی وجہ سے نوجوان بال بال بچ گیا،وگرنہ فرش پر گرتا تو بہت نقصان ہو سکتا تھا نوجوان کی جان بھی جا سکتی تھی۔
View this post on Instagram