انڈسٹریل سیکٹر کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ

انڈسٹریل سیکٹر کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: وفاقی حکومت نے انڈسٹریل سیکٹر کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، کو جنریشن کرنیوالی ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ انڈسٹری کی گیس منقطع نہ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گیس سے بجلی بنانے والے ایکسپورٹ اور نان ایکسپورٹ سیکٹر کو مشروط گیس بحال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم کے مراسلے کے مطابق کو جنریشن کے پرانے اور نئے کیسز کیساتھ ساتھ کو جنریشن کیلئے گیس لینے والی انڈسٹری کے کنکشن منقطع نہ کئے جائیں۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گزشتہ ماہ متعدد انڈسٹری کے کنکشن منقطع کر دیئے تھے، جس پر وزارت پٹرولیم ڈویژن نے سوئی ناردرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔ جس کے مطابق کو جنریشن پر پرانے اور نئے کنکشن رکھنے والوں کو فوری گیس بحال کی جائے جبکہ منظور شدہ لوڈ سے زائد گیس لینے کے خواہشمند صنعتکاروں کو بھی کنکشن دیئے جائیں گے۔