بچی کی دانشمندی نے عزت بچالی

بچی کی دانشمندی نے عزت بچالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 8 سالہ بچی سے ہمسائے کی زیادتی کی کوشش، ملزم عدنان عرف دانی نے گھر میں گھس کر بچی سے زیادتی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں زیادتی کی وارداتوں کا ہونا عام ہوچکا ہے،  جنسی ہراساں،بدفعلی اور زیادتی جیسے واقعات نے خواتین، بچوں کا گھر سے نکلنا محال بنادیا،معاشرے میں زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے مزید اضافہ ہوگیا، آئے روز حوا کی بیٹی کی آبروریزی کی جارہی ہے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ستم ظریفی یہ کہ بااثر ملزمان کو پولیس بھی پکڑنے سے کتراتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ 8 سالہ مریم اپنے 4 سالہ بھائی کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔ بچوں کے شور مچانے پر ملزم بچی کو 500 روپے کا لالچ دیتا رہا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر کے ملزم عدنان کو گرفتار کر لیا ہے۔ بچی کو طبی ملاحظے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل علاقہ روڑہ بوگن کے عمر نامی رہائشی کی 12 سالہ بچی ندا کو محلے دار نوجوان امجد علی نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم امجد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ہی کے علاقہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں غیرت کے نام پر باپ نے جوان بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شہناز بی بی کو والد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ مقتولہ شہناز بی بی کے آشنا زبیر کے ساتھ تعلقات تھے۔ گرفتاری کے بعد متقولہ کے والد نے پولیس کا بیان دیا کہ بیٹی کو آشنا کے ساتھ دیکھ کر دونوں پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر شہناز بی بی موقع پر جاں بحق، آشنا زبیر شدید زخمی ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق درج ایف آئی آر میں بیان کیا گیا کہ اکرم اسد نے غیرت کے نام پر زبیر ولد ظفر اقبال اور اپنی بیٹی شہناز کوثر کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ شہناز کوثر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ آشنا زبیر میوہسپتال  ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ہے۔ فائرنگ کے دوران متقولہ شہناز کوثر کا بھائی یاسین بھی مضروب ہوکر اسی ہسپتال داخل ہے، واقعہ کے بعد ایس ایچ او عاصم حمید نے ملزم اکرم اسد کو شیلر چوک ملتانی کالونی سے گرفتار کیا۔