ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسز کی وصولی کیلئےوزیراعظم کا انقلابی قدم

ٹیکسز کی وصولی کیلئےوزیراعظم کا انقلابی قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)آمدن اہداف پورے کرنے اور خسارہ ختم کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا جس کے تحت ٹیکسز کی آمدن میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت نے تجاویز کو حتمی شکل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ٹیکس اورآمدن اہداف پورے  کرنے کے لئے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا،نہ ہوگا بجٹ خسارہ، ٹیکسز بھی ہونگے پورے وصول، محکموں میں قانونی سقم بھی ختم ہوگا،عمران خان کی ہدایت پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تمام تیاریاں مکمل کر لیں،ایف بی آر، پی آر اے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مربوط طریقے سے کام کریں گے۔

ذرائع کا کہناتھا کہ ٹیکسز کی آمدن میں اضافے کیلئے وفاقی حکومت نے تجاویز کو حتمی شکل دیدی گئی،حکومتوں کے لئے ایک ہی سیلز ٹیکس ریٹرن کی ترقی اور اس پر عمل درآمد ممکن ہوگا،ایف بی آر، بورڈ آف ریونیو، ایکسائز اور انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ کی سفارشات مکمل ہوگئی جبکہ پنجاب میں نیشنل ٹیکس کونسل بنانے کی منظوری دے دی گئی،وفاق کی سفارشات پر پنجاب میں نیشنل ٹیکس کونسل بنانے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی حکومت نے صوبوں کو نیشنل ٹیکس کونسل بنانے کے احکامات جاری کیے،محکمہ خزانہ نے ٹیکس جمع کرنے کی ایجنسیز کے اتفاق رائے بعد حتمی فیصلہ کیا،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے لئے ایک مربوط ڈیٹا بیس تشکیل دیا جائے گا،اسٹامپ ڈیوٹی، موٹروہیکل ٹیکس وغیرہ کی ہم آہنگی والی پالیسی کو شامل کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer