قیصر کھوکر: سول سیکرٹریٹ میں موسم بہار کے حوالے سےشجر کاری مہم کا افتتاح، چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان خان نےپودا لگا کرشجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
سیکرٹری جنگلات نےچیف سیکرٹری پنجاب کوشجرکاری کے حوالے سےحکومت پنجاب کےاہداف بارے بریفنگ دی، چیف سیکرٹری کو بتایا گیا کہ موسم بہارکی شجر کاری مہم کےدوران پنجاب میں 10کروڑ پودے لگانےکا ہدف مقرر کیا گیا ہے،6کروڑ80لاکھ پودے سرکاری جنگلات،4کروڑمحکمہ دفاع کی زمین،2کروڑ دیگرسرکاری محکموں کی زمینوں جبکہ2کروڑ50لاکھ پودے نجی زمینوں پرلگائے جائیں گے۔
2019میں مون سون شجر کاری مہم کےدوران مقررہ ہدف 90لاکھ سے20لاکھ زائد پودے لگائے گئے،،چیف سیکرٹری نے محکمہ تعلیم،مواصلات و تعمیرات اوربلدیات کو شجر کاری مہم کوکامیاب بنانےکیلئےخصوصی ہدایات جاری کیں۔ شجر کاری مہم میں شہریوں کی بھرپور شرکت یقینی بنانے کیلئےمحکمہ جنگلات کو آگاہی مہم شروع کرنےکا حکم دیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہاکہ تمام انتظامی افسران اپنے اپنےاضلاع میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئےاقدامات کری۔
یادر ہے گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نےکندیاں میں جنگل لگانے کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم نے 12 موسموں کا ذکر کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں کو درخت لگانے اور ان کی حفاظت کی تلقین کی تھی۔