پی ایس ایل نے میری نوکری چھین لی، احمد گوڈیل

پی ایس ایل نے میری نوکری چھین لی، احمد گوڈیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل نے کہا ہے کہ انہیں شائقین کرکٹ کی تنقید اور اپنے دفاع میں سامنے آنے کے بعد پی سی بی اور پی ایس ایل کی نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ویڈیو پیغام میں احمد گوڈیل نے نوکری سے برخاست کیے جانے کے حوالے سے تفصیلی بات کی اور شائقین کرکٹ سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لیے بڑی خبر ہے،  ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ خواتین و حضرات میں آج ایک خوش خبری دینا چاہتا ہوں کہ آپ تمام لوگوں نے میرے ساتھ جو کچھ کیا اور جس کرب سے میں گزرا ہوں اب میں بہت بڑی خبر دینا چاہتا ہوں کہ میں اب پی ایس ایل اور پی سی بی کا حصہ نہیں رہا۔

احمد گوڈیل نے آنکھوں میں آنسو لیے کہا کہ جس ادارے کے لیے انہوں نے جوتے گھسائے جب اس کی مدد کی ضرورت تھی تو اسی نے نوکری سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اب کہیں کا نہیں رہا، پلیز مجھے آپ لوگوں کی ضرورت ہے، مجھے سپورٹ کریں۔ پی ایس ایل کی تقریب میں میزبانی کرنے والے احمد گوڈیل نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کا ساتھ دیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔