قذافی بٹ:تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا الیکشن 2018 تین صوبوں سے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن 2018 تین صوبوں سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان پنجاب سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں لاہور، راولپنڈی اور میانوالی سے میدان میں اتریں گے۔
جبکہ سندھ سے وہ کراچی کے کسی حلقے سے الیکشن میں جائیں گے اسی طرح خیبر پختونخوا سے بھی وہ کسی حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔ تاہم حلقوں کا فیصلہ وہ مارچ میں حلقہ بندیوں کے اعلان کے بعد کریںگے اور اپنی باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز وہ مارچ کے آخر میں کریں گے۔