ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ جاری

لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا، پولنگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے میدان سج گیا، بائیو میٹرک نظام کے تحت سولہ ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں چار نشستوں کے لیے چودہ امیدوار مد مقابل ہوں گے، تین صدارتی امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، صدارتی امیدوار شاہد بٹر پروفیشنل گروپ، انوارالحق پنوں کو انڈیپنڈنٹ گروپ جبکہ آذر لطیف کو ریفارمز گروپ کی حمایت حاصل ہے۔

 بار کے انتخابات سو فیصد بائیو میٹرک نظام کے تحت کرائے جارہے ہیں، پانچ پولنگ سٹیشنز میں چھیاسی بائیو میٹرک مشینیں نصب کر دی گئی ہیں، بائیو میٹرک نظام کے تحت رجسٹرڈ ہونیوالے 16 ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، پولنگ کا عمل صبح نو سے شام پانچ بجے تک ایک گھنٹے کے وقفے سے جاری رہے گا۔

پولنگ بوتھ تک ووٹرز کی رسائی لاہور ہائیکورٹ کے مسجد گیٹ اور ٹرنر روڈ گیٹ کے ذریعے کی جارہی ہے۔ سییورٹی خدشات کے پیش نظردیگر تمام گیٹس کو بند رکھا گیا ہے۔