احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس پر خوف طاری، کئی فائلیں کھل گئیں
کیپشن: City42 - Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پر نیب کا خوف طاری ہے، قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھول لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری پر  بیوروکریٹس کیوں بوکھلاہٹ شکار ہوگئے، کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھلنے پر بیوروکریسی پر نیب کا خوف طاری ہے، ملتان میٹرو بس منصوبے پر بھی نیب میں انکوائری جاری ہے، کمشنراسداللہ خان ایم ڈی ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ تھے۔

راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کی فائل بھی نیب نے کھول لی ہے، پنجاب کے موجودہ چیف سیکرٹری زاہد سعید اس منصوبے کے انچارج تھے، روالپنڈی میٹروبس میں اضافی فنڈز کی منظوری کے معاملات پر انکوائری جاری ہے، پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں مبینہ طور پر اربوں کی کرپشن پر ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے خلاف نیب نے فائل کھول رکھی ہے۔

خوشحال پاکستان پراجیکٹ کے متعلق بھی نیب میں انکوائری چل رہی ہے، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سے اس منصوبے کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔