ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ; چائنیز خاتون کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد ; چائنیز خاتون کی خودکشی، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اسلام آباد کےتھانہ کراچی کمپنی کی حدود جی ایٹ میں چائنیز خاتون کی خودکشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق چائنیز خاتون کی شناخت واں رو پینگ کے نام سے ہوئی، جس نے رہائیشی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، چائنیز خاتون کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجوہات پتا کی جا رہی ہیں۔ چھلانگ لگانے سے چائنیز خاتون کو سر پر چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں، تاہم پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آ سکیں گے۔ 

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنیز خاتون وزٹ ویزہ پر پاکستان آئی تھی، تمام پہلوں سے وقوعے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔