ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا نے شہریوں کے لیے زبردست سہولت کا اعلان کر دیا

نادرا نے شہریوں کے لیے زبردست سہولت کا اعلان کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا)   پنجاب کے محکمہ صحت اور محکمہ بلدیات کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا جس سے شہریوں کو زبردست سہولت میسر آگئی۔

 طے پانے والے معاہدے کے تحت پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پیدائش اور اموات کا نادرا میں آن لائن اور درست ڈیجیٹل اندراج ممکن ہوگا،ترجمان نادرا کے مطابق اس معاہدے کے ذریعے ہسپتالوں اور دیگر محکموں کے درمیان ڈیجیٹل روابط مزید مضبوط ہوں گے اور بروقت اور درست معلومات کی فوری دستیابی ممکن ہو سکے گی۔

 صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے تقریب میں شرکت کی اور معاہدے پر عمل درآمد کیلئے تمام متعلقہ محکموں کی کوششوں کو سراہا،اس اقدام سے شعبہ صحت کی منصوبہ بندی، نظم و نسق اور عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔

  نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب رضوان علی نے ڈیٹا وصولی، تصدیق اور بلدیاتی محکمے کے ساتھ معلومات کی فراہمی کے طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔