سٹی 42: شہر کے فضائی معیار میں بتدریج بہتری آنے لگی، آلودگی کی شرح کم ہو کر195پر آگئی ، آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
برکی روڈ پر آلودگی انڈیکس 291 ،سول سیکرٹریٹ میں 282، اقبال ٹاؤن میں 215 ،بیدیاں روڈ پر آلودگی کی شرح 209 ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ اے فیز فائیو میں آلودگی کی شرح 192 ،جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 177،عسکری ٹین میں 168،ماڈل ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 161 ریکارڈ کی گئی۔ شہر میں سورج بھی پوری آب و تاب سے چمکنے لگا ،سردی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔