ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’26 دسمبر کی چھٹی ‘‘وفاقی حکومت نے وضاحت جاری کردی

’’26 دسمبر کی چھٹی ‘‘وفاقی حکومت نے وضاحت جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی حکومت نے 26 دسمبر کی چھٹی کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔ 

 کابینہ ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 دسمبر (جمعہ) کو وفاقی سرکاری اداروں میں چھٹی نہیں ہے۔ 

 دارالحکومت اسلام آباد میں 26 دسمبر کو تعطیل ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ غیرملکی اعلیٰ سطحی وفد کی آمد پر 26 دسمبر بروز جمعہ کو اسلام آباد شہر میں تعطیل ہوگی۔

 آئی سی ٹی، سی ڈی اے، انتظامیہ، پولیس اور سرکاری اسپتالوں پر اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 26 دسمبر کو وفاقی سرکاری ادارے کھلے رہیں گے۔