ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل میں متعدد تبدیلیاں، وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کی نئی تعیناتیاں

پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل میں متعدد تبدیلیاں، وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کی نئی تعیناتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:پنجاب یونیورسٹی ہال کونسل میں متعدد تبدیلیاں کی گئی ہیں جس کے تحت مختلف وارڈنز اور سپرنٹنڈنٹس کو ہٹا کر نئی تعیناتیاں کی گئیں ہیں۔

 نئے آرڈرز میں ہاسٹلوں میں نظم و ضبط کو بڑھانے کے لیے سپرنٹنڈنٹس اور وارڈنز کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

نئی تعیناتیوں کے مطابق پروفیسر شعبہ ذوالولوجی ڈاکٹر بلال چٹھہ کو بوائز ہاسٹل نمبر 19 کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ڈیٹا سائنس عمران جاوید کو بوائز ہاسٹل نمبر 3 کا سپرنٹنڈنٹ بنایا گیا۔لیکچرار شعبہ فلاسفی فرزین اکرم کو گرلز ہاسٹل نمبر 2 کا سپرنٹنڈنٹ مقرر کیا گیا۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ذوالولوجی ڈاکٹر بشریٰ نثار کو گرلز ہاسٹل نمبر 12 کا سپرنٹنڈنٹ تعینات کیا گیا۔
وارڈنز کی نئی تعیناتیوں میں شامل ہیں:پروفیسر کالج آف فارمیسی ڈاکٹر ناصر عباس کو بوائز ہاسٹل نمبر 4 کا وارڈن مقرر کیا گیا، اور انہیں وارڈن حضرت خالد بن ولید ہاسٹل کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا۔ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ صحافت ڈاکٹر شبیر سرور کو بوائز ہاسٹل نمبر 19 کا وارڈن بنایا گیا۔اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ٹیکنالوجی ایجوکیشن ڈاکٹر طارق حسین کو ہاسٹل نمبر 3 کا وارڈن مقرر کیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ تعیناتیاں ہاسٹلوں میں نظم و ضبط کے فروغ اور طلباء کی بہتر رہنمائی کے لیے کی گئی ہیں۔