ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مزید ایک لاکھ 74 ہزار نان فائلرز کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ان نان فائلرز میں زیادہ تر افراد کو پہلے ہی نوٹس بھیجے جا چکے ہیں اور اس فہرست میں گھریلو خواتین بھی شامل ہیں۔ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ تمام نان فائلرز متعلقہ دستاویزات کے ساتھ پچھلے تین سال کے ٹیکس ریٹرن جمع کروائیں۔
ادارے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کو ان کے شناختی کارڈ کے ذریعے آن لائن اور گھر پر نوٹس بھیجا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا عمل مکمل کیا جا سکے۔