سٹی42: صدر لاہور بار مبشر رحمان نے مبینہ جعلی پولیس مقابلے کی روک تھام کے لیے 6 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
کمیٹی کی نگرانی سینئر نائب صدر میاں شرجیل احمد کریں گے جبکہ کمیٹی کے ممبران میں وائس چیئرمین یاسین بٹ، میاں عمر، حسنین رفیق، ملک بلال، رائے حسنین اور علی شیر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی پولیس مقابلے کی روک تھام کے حوالے سے پولیس کے اعلیٰ افسران سے رابطے میں رہے گی اور مناسب اقدامات کی سفارشات پیش کرے گی۔
صدر لاہور بار کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا مقصد قانونی طریقہ کار کے تحت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور کسی بھی غیر قانونی کارروائی کی روک تھام کرنا ہے۔