ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرگودھا : تیز رفتار مسافر ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی،4 افراد  جاں بحق 

 سرگودھا : تیز رفتار مسافر ہائی ایس درخت سے ٹکرا گئی،4 افراد  جاں بحق 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سید زوار حسین کاظمی :سرگودھا کے علاقے چکیاں میں تیز رفتار ہائی ایس کو المناک حادثہ پیش آیا، جہاں ہائی ایس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی ,حادثے کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ چکیاں کے مقام پر پیش آیا۔ ہائی ایس سرگودھا سے خوشاب جا رہی تھی کہ خوشاب سے آنے والی کار اچانک سامنے آ گئی، جسے بچاتے ہوئے ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ شدید تصادم کے باعث ہائی ایس بری طرح تباہ ہو گئی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔