ویب ڈیسک:پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے زمبابوے کے شہر ہرارے کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
ٹیم اسلام آباد سے دبئی پہنچی، جہاں سے وہ اگلے مرحلے میں ہرارے کے لیے پرواز کرے گی، اس دورے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کے تمام 15 کھلاڑی اور مینجمنٹ شامل ہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم زمبابوے میں شیڈول تین ملکی سیریز میں حصہ لے گی، جس کے بعد آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔
افغانستان، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آغاز 25 دسمبر سے ہورہا ہے جس میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو افغانستان سے کھیلے گی۔
قومی انڈر 19 ٹیم 29 دسمبر کو زمبابوے، 2 جنوری کو افغانستان اور 4 جنوری کو زمبابوے سے میچ کھیلے گی جبکہ ٹرائی نیشن سیریز کا فائنل 6 جنوری کو شیڈول ہے۔