رانا ثنا اللہ کی گاڑی کی ٹریکٹر ٹرالی اور اپنے ہی محافظوں کی گاڑی سے ٹکر

Sadhar Bypass, Rana Sana Ullah, Road Accident, Tractor Trolley, City42, Faisalabad,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فیصل آباد  میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں کی گاڑی گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی اور پیچھے سے اپنے ہی محافظوں کی گاڑی نے بھی ٹکر مار دی۔

فیصل آباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق  فیصل آباد سے لاہور  روانہ ہونے کے بعد سدھار بائی پاس کے قریب  رانا ثنااللہ خاں کی گاڑی  گنے کی ٹرالی سے ٹکرا گئی، اس حادثہ کے ساتھ ہی رانا ثنا اللہ کی گاڑی کے پیچھے آنے والے محافظوں کی گاڑی کا ڈرائیور بروقت بریک نہ لگا سکا اور وہ اس گاڑی نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو  پیچھے سے  ٹکر مار دی۔

رانا ثنا اللہ کے قریبی ذرائع  نے بتایا ہے کہ  یہ حادثہ سدھار بائی پاس پر واقع ڈیرے سے تقریبا دو کلو میٹر کے فاصلے پر  پیش آیا ،  حادثہ معمولی نوعیت کا تھا ، رانا ثنااللہ خان بذریعہ موٹروے لاہور روانہ ہو گئے۔