مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے

Murad Saeed, Nomination Papers, Election2024, May Nine attacks, Proclaimed Absconder, City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوات میں ہی ٹی آئی کے 9 مئی واقعات کے بعد سے مفرور  رہنما مراد سعید کے کاغذات نامزدگی  جمع کروا دیئے گئے۔  
 قومی اسمبلی کے حلقہ این اےتھری اور این اے فور کے لئے سابق ومراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئےفاقی وزیر مراد سعید کے کاغذات جمع کرادئے گئے . مراد سعید کے کاغذات نامزدگی ان کے مشیر خورشید دادا نے جمع کرائے ۔ مراد سعید این اے4 سے گزشتہ انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور پی ٹی آئی کی سابق حکومت میں مواصلات کے وفاقی وزیر رہے تھے۔
 9 مئی  کے واقعات کے بعد مراد سعید  پر تشدد اور بغاوت سمیت کئی سنگین الزامات کے مقدمات درج ہیں اور وہ روپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے درجنوں مقامات پر چھاپے مار چکی ہے۔گزشتہ دنوں مراد سعید  اپنی بہن کے گھر پر موجود تھے کہ پولیس نے اطلاع پا کر ریڈ کر دی۔ پولیس کے پہنچنے تک مراد سعید تو وہاں سے جا چکے تھے لیکن پولیس نے ان کے بہنوئی کو تلاشی میں مزاحمت اور مفرور کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جسے ایک دن بعد عدالت کے حکم پر رہا کیا گیا۔

18 دسمبر کو  پولیس کی درخواست پر  نادرا نے مراد سعید، اعظم سواتی اور حماد اظہر سمیت 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیئے ہیں۔

 پولیس نے 18 اشتہاری رہنماؤں کے شامل تفتیش اور انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش نہ ہونے پر شناختی کارڈ بلاک کرنے کی درخواست کی تھی جس پر نادرا نے 9 اور 10 مئی کے مقدمات کے اشتہاریوں کے شناختی کارڈبلاک کردیے۔پولیس کا کہنا ہےکہ تمام ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کرسکتے اور  9 مئی حملوں کی تحقیقات میں شامل ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔