ویب ڈیسک:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کسی جماعت کیساتھ اتحاد نہیں ہے۔ہمارا مقابلہ مہنگائی ،بیروزگاری اور معاشی حالات سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے این اے 196 شہداد کوٹ سے کاغذات جمع کرادیے۔
بلاول بھٹو ز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظر آرہا ہے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف مل رہاہے۔سائفر ایک کلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹ ہے اور ریاست کی ملکیت ہے۔ سائفر کیس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
بلاول بھٹو نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں فلسطین کا کیس لڑ رہا ہے ،پاکستان سے جو کچھ ہوسکتا ہے وہ کر رہا ہے۔