انگریزی بولنے پر  لوگ کہتے ہیں پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہو، اشنا شاہ

انگریزی بولنے پر  لوگ کہتے ہیں پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہو، اشنا شاہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اشنا شاہ نے  کہا ہے کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں انگریزی بولتی ہیں تو لوگ انہیں طعنے دیتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔

حال ہی میں دیے گئے انٹرویو کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں اشنا شاہ نے بتایا کہ چونکہ  ان کی پرورش کینیڈا میں ہوئی ہے، اس لیے ان کے انگریزی بولنے میں وہاں کا لہجہ زیادہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا انداز اور لہجہ بہتر کیا ہے، پہلے ان کے بولنے کے انداز میں کینیڈین سٹائل زیادہ ہوتا تھا۔انہوں نے  شکوہ  کیا کہ وہ جب بھی کینیڈین انداز میں بولتی ہیں تو لوگ سوشل میڈیا پر کمنٹس کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں اور ایسے ویسے کمنٹس کرتے ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین انداز میں انگریزی بولنے پر انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ وہ بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بننے کی کوشش کر رہی ہیں حالانکہ انہوں نے پریانکا چوپڑا کو اتنا زیادہ بولتے ہوئے نہیں دیکھا، اس لیے انہیں اس بات کا احساس نہیں کہ وہ کس طرح بولتی ہیں لیکن انہیں طعنے دیے جاتے ہیں کہ وہ بھارتی اداکارہ بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔